رپورٹ (ادریس احمد سے ) اٹلی کے شہر بریشیا میں منعقد ہونے والا یہ 22واں جشنِ آزادی سپورٹس میلہ پاکستانی کمیونٹی کے لیے قومی جذبے، جوش و خروش اور تفریح سے بھرپور ایک شاندار اور یادگار ایونٹ ثابت ہوا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ دیگر کمیونٹیز نے بھی بھرپور شرکت کی اور مختلف کھیلوں و تفریحی سرگرمیوں سے محظوظ ہوئے، پاکستان سپورٹس کلب بریشیا کے زیرِ اہتمام 22ویں جشنِ آزادی سپورٹس میلے میں معروف پاکستانی شخصیت چوہدری عثمان عرف مانی گجر اور چوہدری شہزاد جانی چک نے اپنے دوست احباب کے ہمراہ ایک بڑے قافلے کی صورت میں خصوصی شرکت کی۔ ان کی آمد پر پاکستان سپورٹس کلب بریشیا کے صدر چوہدری فیصل بشیر ساہی اور دیگر عہدیداران و ممبران نے پھولوں کے گلدستے پیش کرکے اور ڈھول کی تھاپ پر پرتپاک استقبال کیا، سپورٹس میلے کے کامیاب انعقاد کے لیے پاکستان سپورٹس کلب بریشیا کے صدر چوہدری فیصل بشیر ساہی کی جانب سے بہترین انتظامات کیے گئے، جنہیں شرکاء نے بھرپور سراہا۔ ان کی خصوصی کاوشوں اور نگرانی میں منعقد ہونے والے اس میلے نے بریشیا میں پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد، باہمی روابط اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا، اس موقع پر چوہدری اسد فاروق ساہی ٹپالہ نے بھی مہمانوں کے استقبال اور میزبانی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ چوہدری عثمان عرف مانی گجر کی بڑے قافلے کے ہمراہ آمد نے تقریب کی رونق کو مزید بڑھا دیا، جبکہ ان کے پرتپاک استقبال کے مناظر شرکاء کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہےمعزز مہمانوں کے استقبال میں حاجی بشارت، ملک عبدالرحمٰن، مرزا خالد جاوید، چوہدری شہباز اسلم اور چوہدری رفیع ساہی سمیت پاکستان سپورٹس کلب بریشیا کے دیگر عہدیداران اور ممبران نے بھی بھرپور حصہ لیا، اس موقع پر دیگر نمایاں شخصیات میں ، میاں ہارون ، وقاص بٹ، اسامہ ساہی باگڑیانوالہ ، فراز جانی چک ودیگر شامل تھے اس موقع پر چوہدری عثمان مانی کو اعزازی شیلڈ سے بھی نواز اگیا ، جشنِ آزادی سپورٹس میلے کے دوران پاکستانی پرچم، قومی جذبے اور دوستانہ ماحول نے تقریب کو مزید خوبصورت بنا دیا۔ شرکاء نے اس امر کا اظہار کیا کہ بیرونِ ملک اس نوعیت کی تقریبات نہ صرف پاکستانی ثقافت اور قومی تشخص کو اجاگر کرتی ہیں بلکہ کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔



