ستمبر 11, 2026

کھاریاں میں سابق چیئرمین یونین کونسلز کا اہم اجلاس، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر مشاورت

کھاریاں(ایم عمر)سابق چیئرمین یونین کونسلز کا اجلاس، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور یونین کونسلز کی تشکیلِ نو پر اہم مشاورت ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ میں چوہدری عابد رضا کی زیرِ صدارت سابق چیئرمین یونین کونسلز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں، یونین کونسلز کی تشکیلِ نو اور مقامی سطح پر سیاسی و انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں شرکاء نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں اور یونین کونسلز کی نئی تشکیل کے سلسلے میں مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر چوہدری عابد رضا نے کہا کہ بلدیاتی نظام عوام کے بنیادی مسائل کے حل اور مقامی سطح پر ترقیاتی عمل کو مؤثر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، اس لیے یونین کونسلز کی تشکیلِ نو میں عوامی سہولت اور مقامی ضروریات کو ترجیح دی جانی چاہیے۔
اجلاس میں چوہدری ولائیت اللہ اویس، چوہدری عرفان نصیر مرالہ، ڈاکٹر عباس گلیانہ، ملک اقبال ملکہ، ملک اشفاق ڈوگہ، ملک اکرم ڈھل ککہ، چوہدری اکمل چڑیاولہ، ملک زاہد پنڈی ہاشم، چوہدری عبداللہ سہراب باغانوالہ، چوہدری حبیب گوٹریالہ، چوہدری کامران منظور، چوہدری آفتاب منا بہورچھ، چوہدری نواز شاقی عموآنہ، ملک راشد بزرگوال، ملک فیاض صبو، ملک قاری صبور، ملک اعجاز العارفین صبور، چوہدری آفتاب بہورچھ، چوہدری فیاض مہر ککرالی، چوہدری ذاکر عباس ککرالی، راجہ ندیم موہری شریف، چوہدری اشرف کنجیال سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔
شرکاء نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے باہمی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے اور عوامی سطح پر رابطہ مہم کو منظم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔