اگست 7, 2026

سینئر صحافی و ممتاز سماجی کارکن مرحوم لیاقت علی قادری کی دوسری برسی، صحافتی، سماجی اور دینی خدمات کو شاندار خراجِ عقیدت

کھاریاں (ایم عمر) کھاریاں پریس کلب کے زیرِ اہتمام سینئر صحافی، ممتاز سماجی کارکن مرحوم لیاقت علی قادری کی دوسری برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحافیوں، وکلاء، دینی، سماجی، سیاسی شخصیات اور معززینِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کی صدارت صدر کھاریاں پریس کلب سید تنویر نقوی نے کی، جبکہ مقررین نے مرحوم کی صحافتی دیانت، سماجی خدمات، دینی وابستگی، خدمتِ خلق اور اعلیٰ کردار کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

قائد تحریک تحفظ اسلام انٹرنیشنل مولانا محمد ثاقب شکیل جلالی ایڈووکیٹ نے کہا کہ مرحوم لیاقت علی قادری نے اپنی پوری زندگی دین، انسانیت اور خدمتِ خلق کے لیے وقف کیے رکھی، جبکہ سابق صدر بار ایسوسی ایشن کھاریاں چوہدری بشارت احمد ایڈووکیٹ نے انہیں بااصول، مخلص اور باوقار شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔تقریب کے اختتام پر مرحوم کے ایصالِ ثواب، درجاتِ بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مرحوم لیاقت علی قادری کی صحافتی، سماجی اور دینی خدمات نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔