اگست 7, 2026

گورنمنٹ ہائی سکول کھاریاں کا میٹرک کا شاندار رزلٹ، 88 فیصد کامیابی کے ساتھ علاقہ بھر کے سرکاری سکولوں میں نمایاں

کھاریاں (طاہر اقبال) سال 2026 کے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں گورنمنٹ ہائی سکول کھاریاں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقہ بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں بہترین پوزیشن حاصل کی ہے، اور سکول کا مجموعی نتیجہ 88 فیصد رہا ہے۔ اس امتحان میں ریحان شاہد عمران نے 1036 نمبر لے کر پہلی، محمد طلحہ نے 1004 نمبر لے کر دوسری جبکہ احمد رضا نے 953 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، جس سے پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سکول کے پرنسپل سید محسن نصیر شاہ نے اس شاندار کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ نتیجہ اساتذہ کی مخلصانہ محنت اور طلبہ کی دن رات کی جدوجہد کا ثمر ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے والدین اور اہل علاقہ کے تعاون کو بھی انتہائی قابلِ ستائش قرار دیا ہے جن کے بھرپور ساتھ سے یہ تاریخی کامیابی ممکن ہو سکی ہے۔