اگست 7, 2026

کھاریاں کو ضلع کا درجہ دینے کے مطالبے پر اتفاق پریس کلب کے وفد کی ایم این اے چوہدری محمد الیاس سے ملاقات


سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) کھاریاں: اتفاق پریس کلب کھاریاں کے صدر ڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پوران، سرپرستِ اعلیٰ پیر عبدالقیوم چشتی، جنرل سیکرٹری خان بختیار گل شہزاد اور پروفیسر راجہ شہزاد نے کھاریاں کو ضلع کا درجہ دلانے کی تحریک کے سلسلے میں ایم این اے چوہدری محمد الیاس سے ملاقات کی۔

وفد نے کہا کہ تحصیل کھاریاں اور سرائے عالمگیر کی بڑھتی ہوئی آبادی اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کھاریاں کو ضلع کا درجہ دینے کی تحریک شروع کی گئی ہے۔ اس موقع پر ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عبدالستار نیازی بھی موجود تھے۔

ایم این اے چوہدری محمد الیاس نے وفد کو کھاریاں کو ضلع بنانے کے مطالبے پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وفد نے تعاون کی یقین دہانی پر چوہدری محمد الیاس کا شکریہ ادا کیا۔