جولائی 30, 2026

​کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر پنجاب میاں طارق محمود نے کھاریاں میں مشہور فوڈ چین "لاہور کے ڈوگر سجی والے” کی نئی برانچ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس پروقار افتتاحی تقریب کے موقع پر میاں طارق محمود نے فیتہ کاٹا اور ملک و قوم کی ترقی اور کاروبار کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی۔ تقریب میں مقامی تاجر برادری، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی، جنہوں نے کھاریاں شہر میں معیاری کھانوں کی اس نئی برانچ کے قیام کو انتہائی خوش آئند قرار دیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں طارق محمود نے کہاکہ اس طرح کے جدید کاروباری مراکز کا قیام کھاریاں میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ بنتا ہے۔ انہوں نے فوڈ چین کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھاریاں کے معزز عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری اور عمدہ کھانوں کی فراہمی ایک بہترین قدم ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہم شہر میں عوامی سہولت اور ایک مکمل کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ پرعزم ہیں تاکہ شہر کا تجارتی اور ترقیاتی سفر بلاتعطل جاری رہ سکے۔ افتتاح کے بعد میاں طارق محمود نے ریسٹورنٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، وہاں کیے جانے والے انتظامات پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا اور فوڈ چین کے مالکان کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔

Share:

مزید خبریں