جولائی 28, 2026

ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے کے باہر فائرنگ، پولیس کی بھاری نفری نے عمارت کو گھیرے میں لے لیا

ٹورنٹو (نمائندہ خصوصی) — کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے فوری طور پر قونصل خانے کی عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر فائرنگ کا ایک ہی فائر کیا گیا، تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ فائرنگ کے اس واقعے کے فوری بعد جائے وقوعہ سے ایک سفید رنگ کی گاڑی کو تیز رفتاری سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کینیڈا کے اس بڑے شہر میں امریکی قونصل خانے کے باہر گذشتہ 4 ماہ کے دوران پیش آنے والا فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے، جس کے بعد سیکیورٹی کے نکتہ نظر سے صورتحال کا سنجیدہ جائزہ لیا جا رہا ہے۔