کھاریاں (بیورو رپورٹ) میرپور ڈویژن میں انتخابی مہم 25 اور 26 جولائی کی درمیانی شب 12 بجے ختم ہو جائے گی۔ ترجمان آزادجموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد جلسے، جلوس، ریلیاں اور کارنر میٹنگز پر پابندی ہوگی۔انتخابی مہم کے اختتام کے بعد کسی بھی انتخابی اجتماع کا انعقاد یا شرکت قانوناً ممنوع ہوگی۔امیدوار، سیاسی جماعتیں اور کارکنان انتخابی قوانین اور ضابط اخلاق پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔پرامن، شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز تعاون کریں۔انتخابی قوانین یا ضابط اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ میرپور ڈویژن میں انتخابی مہم مقررہ وقت پر اختتام پذیر ہوگی، تمام امیدواران اور سیاسی جماعتیں انتخابی ضابط? اخلاق کی مکمل پابندی کریں۔





