جولائی 27, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا “سانجھی سبزی” پروگرام، ضلع گجرات میں سبزیوں کی کاشت کا آغاز

ڈنگہ (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے“سانجھی سبزی”پروگرام کے تحت ضلع گجرات میں سبزیوں کی کاشت کا آغاز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی فلاحی پروگرام“سانجھی سبزی”کے تحت ضلع گجرات میں مختلف سرکاری اداروں کی اراضی پر سبزیوں کی کاشت کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ امیر حسین (5 مرلہ)، گورنمنٹ ہائی سکول پیرو شاہ (5 مرلہ)، گورنمنٹ ہائی سکول ڈنگہ (10 مرلہ)، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول سوک کلاں (10 مرلہ) اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کنجاہ سمیت دیگر مقامات پر سبزیوں کی کاشت کی جا رہی ہے۔