کھاریاں (طاہر اقبال) گورنمنٹ ہائی سکول کھاریاں میں پرنسپل سید محسن نصیر شاہ کی زیر صدارت شہر کی علمی و سماجی شخصیت مرحوم محمد شبیر بھٹی کی یاد میں ایک پروقار تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے نقابت کے فرائض وائس پرنسپل راجہ فیصل ندیم نے انجام دیے۔ تقریب میں صدر پریس کلب تنویر نقوی، حاجی گل بخشالوی، چوہدری اسفند اصغر علی، چوہدری ثاقب بشیر ایڈوکیٹ، محمد منیر سیٹھی، چوہدری بشارت احمد، چوہدری منور حسین، قاری خضر حیات اور مرحوم کی فیملی سمیت شہر کی اہم سیاسی، سماجی، دینی اور صحافی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء اور مقررین نے شبیر بھٹی کو ایک ہمہ جہد شخصیت، انجمن، جرات مند انسان اور شہر کا مشترکہ اثاثہ قرار دیتے ہوئے ان کی گراں قدر خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر مرحوم محمد شبیر بھٹی کے بلند درجات اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔




