کھاریاں (طاہر اقبال) کھاریاں پریس کلب کے سابق فنانس سیکرٹری چوہدری محمد ارشد گجر عمرۂ شریف کی بابرکت سعادت باحفاظت حاصل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ اس پُرمسرت موقع پر سینئر صحافی تسکین امجد خان اور میاں محمد طاہر رشید نے صحافیوں کے ایک وفد کے ہمراہ ان کے بزنس پوائنٹ جے کے فوڈز، نزد ہو مارٹ، جی ٹی روڈ کھاریاں میں ملاقات کی، اور پھولوں کے گلدستے، عمرہ مبارک کا کیک اور مٹھائی پیش کرکے دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر راجہ خضر خیام، سید اعجاز حسین نقوی اور ممتاز اوورسیز سماجی شخصیت چوہدری شاہد اقبال آف باغانوالہ (حال مقیم یونان) بھی موجود تھے جنہوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔
چوہدری محمد ارشد گجر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عمرۂ شریف کے روحانی لمحات شرکاء کے ساتھ شیئر کیے اور حاضرین کی آبِ زم زم، کھجور اور ریفریشمنٹ سے تواضع کی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں جاری رہی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ آخر میں چوہدری محمد ارشد گجر نے تمام شرکاء کے لیے خصوصی دعا کی، جبکہ حاضرین نے بھی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے عمرۂ شریف کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، انہیں صحت، سلامتی اور مزید نیک اعمال کی توفیق دے، اور وطنِ عزیز پاکستان کو امن، استحکام اور ترقی کی دائمی نعمتوں سے مالامال رکھے۔




