اگست 2, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں لبنانی صدر جوزف عون کے ساتھ ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے شہر نطنز کے پہاڑوں میں واقع ایٹمی مرکز پر جلد حملے کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی اس حملے کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کر سکیں گے اور امریکی کارروائیوں نے ایرانی فوجی صلاحیتوں کو انتہائی حد تک کم کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر سابق صدر اوباما کی نیوکلیئر ڈیل ختم نہ کی جاتی اور گزشتہ سال امریکی بی ٹو بمبار طیارے ایرانی نیوکلیئر سائٹس کو نشانہ نہ بناتے تو آج اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک کا وجود باقی نہ ہوتا۔

صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا سے ملاقات کا خواہاں ہے لیکن امریکا کی ایسی کوئی خواہش نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ایران آبنائے ہرمز کی دھمکیاں دے کر نومبر کے امریکی کانگریس انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امکانات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم اس سے انتخابی نتائج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔