گلیانہ (نمائندہ خصوصی) گلیانہ کے ممتاز اوورسیز پاکستانی ناصر ولایت بٹ سے گلیانہ پریس کلب کے وفد نے بہورچھ بسوہا میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں ڈاکٹر عبدالرشید، سید ذوالفقار شاہ، حاجی نعیم اقبال اور ڈاکٹر عنصر فاروق مغل شامل تھے، جبکہ اس موقع پر عاطف نواز چوہدری اور واجد ولایت بٹ بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور، اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات، صحافت کے فروغ اور علاقائی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے ناصر ولایت بٹ کی اپنے آبائی علاقے اور فلاحی سرگرمیوں میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کے استحکام کے ساتھ ساتھ اپنے علاقوں کی تعمیر و ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ناصر ولایت بٹ نے گلیانہ پریس کلب کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں اور مثبت صحافت معاشرتی اصلاح اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اپنے علاقے کی فلاح و بہبود اور سماجی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور علاقے کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔





