حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول 4 روپے 93 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 320 روپے 73 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 367 روپے 21 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ وزارت پیٹرولیم کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے پر آل پاکستان پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن نے روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں تبدیلی اور مجوزہ ڈیلی پرائس مکینزم کو مسترد کرتے ہوئے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر میں پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں تبدیلی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے اور حکومت کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد ملک بھر کے تمام پٹرول پمپ غیر معینہ مدت کے لیے بند رہیں گے۔





