ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کرکٹر اور دنیائے کرکٹ کے عظیم ترین آل راؤنڈرز میں شمار کیے جانے والے سر گیری سوبرز 89 برس کی عمر میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ انہوں نے اپنے شاندار کیریئر میں 93 ٹیسٹ میچز کھیل کر 8 ہزار سے زائد رنز بنائے اور 235 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 28 ہزار سے زائد رنز اور ایک ہزار سے زائد وکٹیں لے کر اپنی انفرادی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
سر گیری سوبرز کا شمار ان چند کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے کھیل کی دنیا میں نئے ریکارڈز قائم کیے، جن میں ایک اوور میں 6 چھکے لگانے کا تاریخی کارنامہ سرِفہرست ہے۔ ان کی وفات سے کرکٹ کا ایک درخشاں باب بند ہو گیا ہے اور کھیل کے میدان میں ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔





