جولائی 14, 2026

کھاریاں: تیز رفتار کار الٹنے سے تہال کا رہائشی نوجوان جاں بحق

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) کھاریاں کے قریب بسم اللہ چوک کے نزدیک تیز رفتاری کے باعث ایک المناک حادثہ پیش آیا جس میں کار الٹنے سے ایک نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔

​تفصیلات کے مطابق، راولپنڈی کی جانب جانے والی ایک ٹویوٹا کرولا کار تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار 34 سالہ نوجوان محمد علی ولد محمد اسلم، جو کہ نواحی گاؤں تہال کا رہائشی تھا، موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

​واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ موٹروے پولیس کی نگرانی میں ریسکیو عملے نے متوفی کی نعش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر (THQ) ہسپتال کھاریاں منتقل کر دیا ہے۔