جولائی 14, 2026

ایران اور امریکا کے مابین مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی سے پاکستان میں شروع ہونے کا امکان، سعودی میڈیا کا دعویٰ

سعودی میڈیا العریبیہ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان اہم مذاکرات کا اگلا دور سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات مکمل ہونے کے بعد، 11 جولائی سے پاکستان میں شروع ہوگا۔ سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ان انتہائی اہم مذاکرات میں ایران پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کو ہٹانے، ایران کے مختلف ممالک میں منجمد اثاثوں کی واگزاری سمیت اس کے جوہری پروگرام سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کا قوی امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل دونوں ممالک کے مابین بالواسطہ مذاکرات بدھ کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوئے تھے، جنہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے "تعمیری” قرار دیا گیا تھا۔ تاہم، دوحہ مذاکرات کے فوری بعد ایران کی طرف سے یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ بات چیت میں ایران کے منجمد اثاثوں میں سے کچھ ارب ڈالرز بحال کرنے پر اتفاق ہو چکا ہے، جبکہ دوسری جانب امریکا نے ان ایرانی دعوؤں کی باضابطہ تردید کی تھی، جس کے بعد اب سب کی نظریں پاکستان میں ہونے والے اگلے دور پر لگی ہوئی ہیں۔