جولائی 14, 2026

اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کی ہدایت پر تجاوزات اور گراں فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن

کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار ) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے کوٹلہ ارب علی خان، صبور، ملکہ، بھدر اور گلیانہ میں ناجائز تجاوزات، پیٹرول پمپس اور گراں فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا ہے۔ کارروائی کے دوران سرکاری قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے مختلف مقامات پر 2 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ نے آپریشن کے دوران ذمہ دار افراد کو سختی سے تنبیہ کی ہے کہ وہ آئندہ قانون کی مکمل پاسداری کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عوامی مفاد کے تحفظ، راستوں سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور گراں فروشی کے سدباب کے لیے ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔