جولائی 14, 2026

تحریک منہاج القرآن پی پی 34A کے وفد کی دفتر جماعت اسلامی ڈنگہ آمد، ڈاکٹر محمد ادریس کو پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر مبارکباد

ڈنگہ (پ۔ر) تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 34A کے وفد نے صدر انجینئر زیب الحسن قادری کی قیادت میں دفتر جماعت اسلامی ڈنگہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی ڈنگہ حافظ ڈاکٹر محمد ادریس کو پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ اس اہم تنظیمی وفد میں پاکستان عوامی تحریک کے صدر عارف محمود بٹ، مجاہد حق نواز، سید عظمت علی شاہ اور نوید شہزاد مغل شامل تھے، جبکہ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی 34 چوہدری اظہر محمود بھی خصوصی طور پر موجود تھے۔

ملاقات کے دوران دونوں مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے مابین خوشگوار ماحول میں علاقائی صورتحال اور باہمی تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن کے قائدین نے حافظ ڈاکٹر محمد ادریس کی تعلیمی کامیابی کو علاقے کے لیے ایک اعزاز قرار دیا اور ان کے علمی سفر کو سراہا۔ امیر جماعت اسلامی ڈنگہ حافظ ڈاکٹر محمد ادریس نے مبارکباد دینے اور محبت کا اظہار کرنے پر تحریک منہاج القرآن کے وفد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔