جون 1, 2026

ڈنگہ: سرکاری سکولوں کے مستحق طلباء و طالبات کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے: مہر انصر محمود

ڈنگہ (پ۔ ر)بانی و چیئرمین ٹیلنٹ ویلفیئر کونسل ڈنگہ مہر انصر محمود نے کہا ہے کہ علاقہ کی معروف تنظیم ٹیلنٹ ویلفیئر کونسل کی طرف سے ڈنگہ کے تمام سرکاری سکولوں کو بہترین نوٹ بکس اور معیاری یونیفارم کی فرامی کر دی گئی۔ جس سے شہر کے تمام پرائمری‘ ایلیمنٹری اور ہائی سکولوں کے مستحق طلباء و طالبات مستفید ہوئے ہیں۔ تنظیم کی طرف سے مجموعی طور پر تمام تعلیمی اداروں کو 168000 روپے کی نوٹ بکس جبکہ 188000 روپے کے معیاری یونیفارم فراہم کئے گئے۔ تعلیمی اداروں کے سربراہان کو خصوصی طور پر کہا گیا کہ سٹوڈنٹس کو ہماری تنظیم کی طرف سے بہترین یونیفارم لے کر دیئے جائیں۔ ٹیلنٹ ویلفیئر کونسل کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ عرصہ دراز سے ہر سال سرکاری تعلیمی اداروں کے مستحق طلباء و طالبات کے ساتھ خصوصی تعاون کیا جاتا ہے۔ تنظیم کی اس تعلیمی سرگرمی میں خصوصی معاونت کرنے والے تمام دوست احباب کا دلی طور پر مشکور ہوں۔ اللہ تعالیٰ کی توفیق اور علم دوست حضرات کے تعاون سے یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔