کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار) اسلامک لائبریری مرکزی عیدگاہ کھاریاں میں "دی انٹلیکٹ” کے زیر اہتمام ایک پروقار بزمِ تصوف و ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت کھاریاں بار کے سابق صدر چوہدری بشارت احمد ایڈووکیٹ نے کی جبکہ اس علمی، ادبی و روحانی نشست میں چیئرمین دی انٹلیکٹ طارق امام کوکب، پروفیسر ارشد محمود، پروفیسر احمد مسعود، چوہدری ظفر اقبال ایڈووکیٹ، چوہدری عبداللطیف ایڈووکیٹ، ضمیر خان خٹک ایڈووکیٹ اور جہلم بار کے وکلا سمیت دیگر مقتدر علمی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے تصوف، ادب، اعلیٰ اخلاقیات اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کو وقت کی سب سے اہم ضرورت قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ موجودہ دور میں ایسی فکری محافل کا انعقاد معاشرے میں علم کی شمع روشن کرنے، برداشت کا مادہ پیدا کرنے اور مثبت و تعمیری سوچ کو فروغ دینے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔



