ستمبر 12, 2026

ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کا کھاریاں کی دیہی یونین کونسلز کا دورہ، عیدالاضحیٰ صفائی پلان کے تحت انتظامات کا جائزہ

کھاریاں( قاری نصیر احمد کلیار) ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے عیدالاضحیٰ صفائی پلان کے تحت دیہی یونین کونسلز نورا منڈھیالہ اور بیووالی کا اہم دورہ کیا جہاں انہوں نے قربانی کی آلائشوں کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے کے لیے کھودی گئی خصوصی ٹرنچز کا تفصیلی معائنہ کیا اور موقع پر موجود تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ستھرا پنجاب ٹیمز کے حکام نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلع بھر میں تقریباً 100 ٹرنچز کھودی جا رہی ہیں اور عید کے تینوں دن قربانی کی آلائشوں کی بروقت اور محفوظ تلفی کو یقینی بنانے کے لیے تمام رورل اور اربن یونین کونسلز میں صفائی ستھرائی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی تعفن یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔