رپورٹ: قاری نصیر احمد کلیار، کھاریاں
معروف کاروباری شخصیت اور ڈنگہ روڈ کھاریاں کے منتخب فنانس سیکرٹری چوہدری اللہ دتہ نے کہا ہے کہ وہ تاجر برادری کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے۔ ایک گفتگو کے دوران انہوں نے اعلان کیا کہ وہ بہت جلد سابقہ کابینہ ڈنگہ روڈ کھاریاں سے گزشتہ آٹھ سالہ فنانس رپورٹ طلب کریں گے۔
چوہدری اللہ دتہ کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ گزشتہ آٹھ سالوں کے دوران ڈنگہ روڈ کے تاجروں نے کتنے فنڈز جمع کروائے، وہ خطیر رقوم کہاں کہاں اور کن مدات میں خرچ کی گئیں اور اس وقت تاجروں کے کتنے فنڈز اکاؤنٹ میں بقایا موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں نے ہمیں بھاری مینڈیٹ دے کر منتخب کیا ہے تاکہ ہم ان کے حقوق کا تحفظ کریں اور مالی شفافیت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے اور گزشتہ آٹھ سالہ مالی معاملات کا مکمل آڈٹ کروا کر حقائق تاجروں کے سامنے لائیں گے۔



