اکتوبر 28, 2026

کھاریاں: گاہکوں کو جعلی رسیدیں دینا مہنگا پڑ گیا، ایف بی آر گجرات کی بڑی کارروائی، مشہور بیکری سیل

کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار) ایف بی آر گجرات نے ٹیکس چوری اور صارفین کے ساتھ دھوکہ دہی کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے جلالپور جٹاں میں واقع معروف "ون سٹاپ بیکرز اینڈ سویٹس” کو سیل کر دیا ہے۔ کارروائی کمشنر ایف بی آر اجمل خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر گجرات عامر عزیز کی نگرانی میں کی گئی۔

​ذرائع کے مطابق مذکورہ بیکری کی جانب سے گاہکوں کو جعلی رسیدیں جاری کی جا رہی تھیں، جس پر محکمہ نے نوٹس لیتے ہوئے موقع پر کارروائی عمل میں لائی۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی اور صارفین کو گمراہ کرنے والے کسی بھی ادارے کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔ کارروائی کے دوران بیکری کے تمام تر ریکارڈ کو قبضے میں لے کر اسے فوری طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔