اکتوبر 31, 2026

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 128 رنز بنائے۔ عبد اللہ شفیق 33 اور حسیب اللہ 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کراچی کنگز کی جانب سے معین علی، میر حمزہ اور ایڈم زمپا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی کنگز نے 129 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ محمد وسیم نے 38 رنز کی اہم اننگز کھیلی جبکہ سعد بیگ اور معین علی نے 18-18 رنز کا قیمتی تعاون فراہم کیا۔ قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

میچ میں دلچسپ بات یہ رہی کہ امپائر نے کراچی کنگز کو 5 رنز کی پنالٹی بھی دی۔ یہ پنالٹی گیند کی حالت میں تبدیلی کے باعث لگائی گئی، جس کے تحت فیلڈ امپائر نے گیند کی حالت سے مطمئن نہ ہونے کی وجہ سے کراچی کنگز کو پانچ رنز ایوارڈ کیے۔

لاہور قلندرز کی پلیئنگ 11 میں محمد نعیم، فخر زمان، عبد اللہ شفیق، پرویز حسین، حسیب اللہ، سکندر رضا، اسامہ میر، شاہین آفریدی، حارث رؤف، مستفیض الرحمان اور عبید شاہ شامل تھے۔ کراچی کنگز کی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، محمد وسیم، سلمان آغا، سعد بیگ، معین علی، خوشدل شاہ، اعظم خان، عباس آفریدی، حسن علی، ایڈم زمپا اور میر حمزہ میدان میں اتریں۔