اکتوبر 31, 2026

ایران کا دعویٰ، سعودی عرب میں امریکی ایئربیس پر میزائل و ڈرون حملہ ، 700 ملین ڈالر کا جدید طیارے کو بھی نشانہ بنا دیا

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سعودی عرب میں واقع امریکی زیرِ استعمال ایئربیس کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے، جس میں اہم فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی پرنس سلطان ایئر بیس پر کی گئی جہاں امریکی افواج بھی تعینات ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حملے میں 6 بیلسٹک میزائل اور 29 ڈرونز استعمال کیے گئے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس حملے میں بوئنگ E-3 سینٹری طیارہ بھی متاثر ہوا، جو فضائی نگرانی، میزائل اور ڈرون ٹریکنگ اور جنگی کمانڈ اینڈ کنٹرول کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

ایرانی ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں متعدد ایندھن بھرنے والے طیاروں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ کم از کم 15 امریکی اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ ایئربیس ریاض سے تقریباً 96 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اس سے قبل بھی کئی بار نشانہ بن چکا ہے۔ یہ بیس سعودی فضائیہ کے ساتھ ساتھ امریکی افواج کے لیے بھی اہم اسٹریٹجک حیثیت رکھتا ہے۔