اپریل 17, 2026

ایران کے ورلڈ کپ میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کے مطالبے پر فیفا نے انکار کر دیا

ایران نے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ میں اپنے میچز کو امریکا سے میکسیکو مطالبہ کیا تھا، تاہم فیفا نے اس درخواست کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

صدر ایران فٹبال فیڈریشن مہدی تاج نے کہا کہ امریکا میں موجود کشیدہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر ایران کی ٹیم کی سکیورٹی کو خطرہ لاحق ہے، اور ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے بعد ہم امریکا میں کھیلنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کی جانب سے میچز کو میکسیکو منتقل کرنے پر بات چیت کی گئی، لیکن فیفا نے واضح طور پر کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2026 کے میچز شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔

فیفا نے کہا کہ تمام ٹیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور 6 دسمبر 2025 کو طے شدہ شیڈول کے مطابق میچز کروانے کے لیے تیار ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے مطالبے کو تسلیم کرنے سے لاجسٹک چیلنجز پیدا ہو سکتے ہیں، جس کی وجہ سے فیفا نے فوری طور پر انکار کر دیا۔

اس سے قبل ایران نے اعلان کیا تھا کہ رواں سال امریکا میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں وہ شرکت نہیں کرے گا۔ احمد دنیا مالی نے بتایا کہ امریکا نے ہمارے سپریم لیڈر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ایران امریکا میں ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لے سکتا۔

فیفا ورلڈکپ 2026 امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جانا ہے