ڈنگہ (احتشام اللہ اسلم) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈنگہ عرفان احمد گوندل‘ اینٹی انکروچمنٹ انسپکٹر ذوالفقار احمد‘ سینٹری سپروائزر رانا ماجد علی اور تجاوز سٹاف نے مین بازار‘ کمالہ لنک روڈ اور میلاد چوک میں سامان دکانوں سے باہر لگا کر راستے میں رکاوٹ ڈالنے اور ریڑھی بازاروں کے درمیان کھڑی کرنے والے ریڑھی بانوں کا سامان ضبط کر لیا اور مجموعی طور پر 28 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہریوں کے عام راستوں میں تجاوز کر کے راستے روکنے والوں کے خلاف مزید سخت کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر گجرات اور اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کا اس ضمن میں سخت حکم ہے۔





