اکتوبر 29, 2026

ایم پی اے چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے حلقہ کے برسوں پرانے بوسیدہ نظریات اور نظام کو بدل کر رکھ دیا ہے: مرزا تجمل نوید سیؤ

ڈنگہ (احتشام اللہ اسلم) ممتاز بزنس مین‘ راہنما مسلم لیگ ق ڈنگہ سٹی مرزا تجمل نوید سیؤ نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے جس شخصیت کو اپنا لیڈر چنا وہ حلقہ میں کمزور اور کم وسائل لوگوں کی آواز بن کر کھڑا ہوا۔ مجھے کہنے میں کوئی عار نہیں کہ ایم پی اے چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے حلقہ پی پی 34 کے برسوں پرانے بوسیدہ نظریات اور نظام کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ 1947ء سے لے کر ان کے آنے سے قبل تک عوام کے ووٹوں سے اراکین صوبائی اسمبلی بننے والے اقتدار میں آتے ہی صرف طاقتور لوگوں کے ساتھ ہو جاتے تھے۔ کمزور اور کوئی بڑی طاقت نہ رکھنے والے شہریوں کی ان تک رسائی ہی نہیں ہوتی تھی۔ ان کو درجنوں لوگوں کی منتیں کر کے ایم پی اے تک جانا پڑتا تھا۔ لیکن چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے حلف اٹھاتے ہی ہم سب کے سامنے کہا تھا کہ میں حلقہ میں ہر کمزور آدمی کا ساتھ دوں گا چاہے کوئی کتنا ہی ناراض ہو جائے۔ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ آج حلقہ پی پی 34 کا ہر عام اور کمزور شہری یہ مکمل اعتماد رکھتا ہے کہ چوہدری اعجاز احمد رنیاں کے ہوتے کوئی طاقتور اس کا جائز حق نہیں چھین سکتا۔