لاہور(یکم مارچ2026) عوامی تاجر اتحاد کے زیرِ اہتمام ماہانہ اجلاس اور افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تاجر برادری کی نمائندہ شخصیات،عوامی تاجر اتحاد کے عہدیداران،ایگزیکٹو ممبران اور تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے رہنمائوں نے شرکت کی۔تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ چیئرمین عوامی تاجر اتحاد حاجی محمد اسحاق، سیکرٹری جنرل چوہدری محمد راشد، سینئر نائب صدرشہزاد خان نے مہمانان گرامی کا پرتپاک استقبال کیا اور استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے عوامی تاجر اتحاد کی سرگرمیوں اور تاجر برادری کے مسائل پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر ڈاکٹر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ دیانت، شفافیت اور امانت داری تجارت کی روح ہیں اور انہی اصولوں پر عمل کر کے معاشرے میں اعتماد اور خوشحالی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ایثار، ہمدردی اور اجتماعی ذمہ داری کا پیغام دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ دین اسلام دیانت،امانت اور انصاف پر مبنی تجارت کی تعلیم دیتا ہے۔تاجر برادری اپنی کاروباری سرگرمیوں میں اخلاقی اقدار کو اپنائیں تو معاشرہ معاشی استحکام اور خوشحالی کی جانب گامزن ہو سکتا ہے۔۔انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ معاشرے کے مستحق اور کمزور طبقات کی مدد کےلئے کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن معاشرتی اصلاح،تعلیم،فلاحی خدمات اور انسانیت کی خدمت کےلئے کوشاں ہے۔اجلاس سے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ تجارت صرف منافع کا نام نہیں بلکہ یہ سماجی خدمت اور اخلاقی ذمہ داری بھی ہے۔ موجودہ معاشی چیلنجز کے دور میں باہمی اتحاد، مشاورت اور مثبت حکمتِ عملی اختیار کرنا ناگزیر ہے۔افطار ڈنر میں تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظمین اعلیٰ بریگیڈئیر(ر) عمر حیات،ڈاکٹر رفیق نجم،جواد حامد،کرنل(ر) خالد جاوید، راجہ زاہد محمود،ڈاکٹر میر آصف اکبر،شاہد لطیف،قاضی فیض الاسلام، رانا شکیل احمد،فاروق انور علوی ،جنید وارثی ،محمدثاقب بھٹی،ڈاکٹر قاشر رفیق،حفیظ الرحمان چوہدری،شہزاد رسول،آصف چوہدری،شاہد اقبال یوسفی،میاں عاصم اسحاق،خبیب وارثی،شیخ وکیل احمد،میاں آصف، طیب ضیا،احمد اعوان اخوان سمیت دیگر نے شرکت کی۔





