اکتوبر 28, 2026

کراچی: امریکی قونصل خانے کے باہر جھڑپیں، 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی میں ایران پر مبینہ امریکی و اسرائیلی حملے کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین نے United States Consulate General Karachi میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس کے دوران جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں۔
پولیس کے مطابق مظاہرین کی جانب سے قونصل خانے پر پتھراؤ کیا گیا، جس پر پولیس اور رینجرز نے آنسو گیس کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں اب تک 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
سول اسپتال کراچی کے حکام کے مطابق ٹراما سینٹر میں 8 لاشیں اور 24 زخمی افراد لائے گئے ہیں۔ زخمیوں کو فائرنگ، لاٹھی چارج اور دھکم پیل کے باعث چوٹیں آئیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث سلطان آباد سے مائی کولاچی جانے والی سڑک بند کر دی گئی ہے جبکہ اطراف میں ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔ بوٹ بیسن سے آنے والی گاڑیوں کو مائی کولاچی پھاٹک سے یوٹرن کروایا جا رہا ہے اور پی آئی ڈی سی سے آنے والی ٹریفک کو پارک کٹ سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔
صورتحال کے پیش نظر شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ حکام نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔