اکتوبر 28, 2026

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا تعزیتی پیغام، خامنہ ای کو خراجِ عقیدت

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت پر اپنے تعزیتی پیغام میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای ثابت قدم، تدبیر میں عمیق اور راہِ حق میں استقامت کے پیکر تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ خامنہ ای عزت، حکمت اور استقامت کا ایک دائمی ورثہ چھوڑ گئے ہیں۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایسی عظیم شخصیت کی شہادت بلاشبہ ایک بڑا نقصان اور دل خراش غم ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جو پرچم آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے بلند کیا، اسے مزید بلندیوں تک پہنچایا جائے گا۔
بیان کے بعد ایران میں سوگ کی فضا برقرار ہے جبکہ عالمی سطح پر بھی ردعمل سامنے آ رہا ہے