مارکو روبیو نے شہباز شریف اور اسحاق ڈار سے واشنگٹن ڈی سی میں اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ بات چیت کے دوران اسٹریٹجک تعلقات، کریٹیکل منرلز، ترقیاتی تعاون اور انسداد دہشتگردی سمیت اہم امور زیر بحث آئے۔
Met today with Pakistani Prime Minister @CMShehbaz. Appreciate Pakistan’s ongoing support of @POTUS’s Peace Plan for Gaza and for joining the Board of Peace. In our meeting, we discussed the importance of our strategic relationship on critical minerals development and… pic.twitter.com/vMSl6i4bvz
— Secretary Marco Rubio (@SecRubio) February 19, 2026
مارکو روبیو نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ امریکی صدر کی جانب سے غزہ امن منصوبے میں پاکستان کے تعمیری کردار اور بورڈ آف پیس میں شمولیت کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ باہمی مفادات اور علاقائی استحکام کو فروغ مل سکے۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں نئے امکانات پر غور کیا جا رہا ہے اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مضبوط بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔



