پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اہم فیصلے کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت اور قومی موقف کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی، جس کے بعد حکومتِ پاکستان نے واضح کیا کہ پاکستان ورلڈ کپ میں حصہ لے گا تاہم بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔
The Government of the Islamic Republic of Pakistan grants approval to the Pakistan Cricket Team to participate in the ICC World T20 2026, however, the Pakistan Cricket Team shall not take the field in the match scheduled on 15th February 2026 against India.
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) February 1, 2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 15 فروری کو شیڈول ہے، تاہم حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میچ سے دستبرداری کا فیصلہ بطور احتجاج کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بنگلادیش کے معاملے پر آئی سی سی کے جانبدارانہ فیصلے کو اس اقدام کی مرکزی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ قومی ٹیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلے اور اس فیصلے کے ذریعے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے




