گلیانہ(انصر فاروق مغل) ڈائریکٹر فیضان علم سکول چوہدری سلیمان سرفراز سدھو کی گلیانہ پریس کلب رجسٹرڈ کے آفس آمد، نو منتخب صدر و جنرل سیکرٹری کو مبارکباد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری سلیمان سرفراز سدھو ڈائریکٹر فیضان علم اسلامک سکول سسٹم بھدر کی گلیانہ پریس کلب آفس میں آمد نو منتخب صدر حاجی نعیم اقبال اور جنرل سیکرٹری آصف حسین عطاری کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر گلیانہ پریس کلب کے دیگر ممبران ڈاکٹر محمد رشید ،چوہدری عمر وقاص،ذولفقار بٹ بھی موجود تھے،چوہدری سلیمان سرفراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے گلیانہ پریس کلب کے آفس میں آ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو علاقہ میں سب سے زیادہ ممبر رکھتا ہے آج کل کے دور میں جہاں صحافت ایک کاروبار اور بلیک میلنگ بن چکا ہے وہیں گلیانہ پریس کلب رجسٹرڈ کے تمام صحافی بغیر کسی لالچ و بلیک میلنگ کے حق اور سچ کا علم بلند کر رہے ہیں اور عوامی مسائل کو اجاگر کر رہے ہیں اس موقع پر میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ گلیانہ پریس کلب کے صحافیوں کے بچوں اور گلیانہ پریس کلب رجسٹرڈ کی وساطت سے پنجاب پولیس اور پاک آرمی کے نوجوانوں کے بچوں کو اپنے ادارے فیضان علم اسلامک سکول میں ایڈمیشن پر فیس میں 50٪ رعایت دی جائے گی اس کے علاؤہ اہل علاقہ میں سے کوئی بھی گلیانہ پریس کلب کے وساطت سے ہمارے سکول میں اپنے بچے داخل کروائے گا اسے بھی خصوصی رعایت دی جائے گی ۔مزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا گلیانہ پریس کلب کے ساتھ میرا ہر ممکن تعاون جاری رہے گا ۔گلیانہ پریس کلب رجسٹرڈ کے ممبران نے پریس کلب آفس آمد پر چوہدری سلیمان سرفراز سدھو کا شکریہ ادا کیا





