اکتوبر 28, 2026

گلیانہ: سیلابی پانی کی نکاسی کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے ضلع کونسل کی ٹیم نے جائزہ لیا

سابق ایم این اے چوہدری عابد رضا اور سابق چیئرمین یوسی گلیانہ ڈاکٹر محمد عباس چوہدری کی خصوصی کاوش کے نتیجے میں ڈی سی گجرات نے گلیانہ کے سیلابی پانی کی نکاسی کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے ضلع کونسل کی ٹیم کو جائزہ لینے کی ہدایت کی۔
ٹیم نے پانچ مختلف علاقوں کے لیول کا تفصیلی جائزہ لیا اور رپورٹ تیار کی، جس پر ڈی سی گجرات نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ ایک سے ڈیڑھ ماہ کے اندر اس مسئلے پر کام شروع کر دیا جائے گا اور علاقے کے عوام کا یہ دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔