ریاض(ادریس احمد سے ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری فیوچر منرلز فورم 2026 میں پاکستان کی نمائندگی ایک اعلیٰ سطحی وفد کر رہا ہے، جس میں ڈاکٹر عبداللہ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالمحسن، ثاقب خان اور مائننگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران شامل ہیں،فورم کے دوران پاکستانی وفد نے مختلف پینل ڈسکشنز میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان کے معدنی وسائل، سرمایہ کاری کے مواقع اور معدنی شعبے میں موجود وسیع صلاحیتوں کو عالمی سرمایہ کاروں اور ماہرین کے سامنے اجاگر کیا۔ پاکستان پویلین میں آنے والے بین الاقوامی شرکاء کے ساتھ بھی وفد نے متعدد اجلاسوں میں تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر وفد کے ارکان نے سعودی عرب اور دیگر ممالک کے اعلیٰ حکام اور ماہرین سے ملاقاتیں کیں، جن میں معدنیات، کان کنی، توانائی کی منتقلی اور صنعتی ترقی کے شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی،پاکستانی وفد کی اس شرکت کا مقصد ملکی معدنی شعبے کو عالمی سطح پر متعارف کرانا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے، تاکہ معدنی وسائل کے بہتر استعمال کے ذریعے معاشی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔





