اپریل 19, 2026

گلیانہ: پولیس سرکل سرائے عالمگیر کی بڑی کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار ، لاکھوں روپے مالیت کی چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد

گلیانہ(انصر فاروق مغل) گجرات پولیس سرکل سرائے عالمگیرکی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائی جاری،4ملزمان گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کی1کلو سے زاہد چرس،3عددپسٹل ہائے30بور برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایت پراور ڈی ایس پی سرکل سرائے عالمگیر ڈاکٹرممتازاحمد میکن کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ صدر سرائے عالمگیرآفتاب رسول نےاپنے عملہ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئےبدنام زمانہ منشیات فروش احتشام کوگرفتارکر کےاس کے قبضہ سے1220گرام چرس برآمدکرلی۔دوسری کارروائی میں ملزم طلعت محمود سے پسٹل30بو برآمد کرلیا۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ بولانی انصر ساہی نے بھی اپنے عملہ کے ہمراہ کارروائی کے دوران 2 کس ملزمان 1: محمد زیب اور 2: حسن وسیم سے ایک ایک عدد پسٹل30بور برآمدکرلیا۔پولیس نےگرفتارملزمان کےخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔