امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگیز کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ درست کام نہیں کریں گی تو انہیں صدر نکولس مادورو سے بھی زیادہ بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگیز نے عدالتی حکم پر صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ نیوز کانفرنس میں انہوں نے فوری طور پر نکولس مادورو کی رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مادورو ہی وینزویلا کے واحد صدر ہیں۔
ڈیلسی روڈریگیز نے زور دیا کہ وینزویلا کسی بھی ملک کی کالونی نہیں بنے گا اور انہوں نے ملک و قدرتی وسائل کے دفاع کا عزم بھی ظاہر کیا۔
واضح رہے کہ امریکی فوج نے گزشتہ روز وینزویلا کے دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں حملے کیے اور صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرکے امریکا منتقل کر دیا۔





