نومبر 2, 2026

سرائے عالمگیر: قادر کالونی کوٹ رندھاوا میں 59ویں صاف پانی کے منصوبے کا افتتاح

سرائے عالمگیر (رپورٹ: ڈاکٹر تصور حسین مرزا) گجرات کے نواحی علاقے قادر کالونی کوٹ رندھاوا میں انسٹھویں (59ویں) صاف پانی کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ڈی ایس پی نواز گجر نے کیا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے کے مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی سہولت فراہم ہو گئی ہے۔

منصوبے کی تکمیل میں ڈاکٹر صوبیہ بتول کی مالی معاونت شامل رہی۔ اس سے قبل بھی قادر کالونی میں متعدد پانی کے منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں، جن سے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے۔

افتتاحی تقریب میں ڈی ایس پی نواز گجر کے علاوہ چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جھلم عبدالغفور چوہان، حسیب احمد اور علاقہ کے معززین و شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے فلاحی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صاف پانی جیسے منصوبے عوامی خدمت کا بہترین ذریعہ ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ سوہاوہ کے مختلف علاقوں میں بھی درجنوں صاف پانی کے منصوبے کامیابی سے مکمل کیے جا چکے ہیں۔ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ان کی ٹیم کی جانب سے انسانی خدمت اور نیکی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔