اکتوبر 29, 2026

قومی ائیر لائن کی پرواز میں فضائی میزبانوں کے درمیان جھگڑا، دونوں معطل

قومی ائیر لائن کی جدہ سے ملتان آنے والی پرواز میں دو خواتین فضائی میزبان آپس میں جھگڑ پڑیں۔ ذرائع کے مطابق یہ ہاتھا پائی جدہ ائیرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج پر ہوئی، جس کے بعد قومی ائیرلائن کے آفیسر نے بیچ بچاؤ کرایا۔

واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے تصدیق کی کہ یہ واقعہ 23 دسمبر کو پیش آیا تھا اور انتظامیہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں فضائی میزبانوں کو معطل کردیا ہے۔