اکتوبر 29, 2026

پنجاب میں شدید دھند، موٹرویز مختلف مقامات پر بند

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے سے موٹرویز کو حفاظتی اقدامات کے طور پر مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔

شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم-2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ایم-3 فیض پور سے درخانہ، ایم-4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان، ایم-5 ملتان سے ظاہر پیر اور سیالکوٹ موٹروے ایم-11 کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

موٹر وے پولیس اور متعلقہ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے اور ڈرائیوروں سے کہا گیا ہے کہ اگر سفر ناگزیر ہو تو احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔