اکتوبر 28, 2026

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا نئے لاری اڈے کا معائنہ، معیار اور رفتار پر زور

 منڈی بہاء الدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے زیر تعمیر نئے لاری اڈہ کا معائنہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا ۔کام کی رفتار و معیار کو چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ شہر کے باہر نئے تعمیر ہونے والے ٹرانسپورٹ اڈہ کوسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا۔ ٹرانسپورٹ سٹینڈز پر مسافروں کو بہترین بنیادی سہولیات کی فراہمی کو  یقینی بنایا جائے گا۔  ان کا کہنا تھا کہ لاری اڈہ کی تکمیل سے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی اور شہر میں ٹریفک کے نظام میں بھی بہتری آئے گی۔