اکتوبر 28, 2026

قومی ائیر لائن کے بقایا 25 فیصد شیئرز خریدنے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں: عارف حبیب

عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب نے اعلان کیا ہے کہ قومی ائیر لائن کے بقایا 25 فیصد شیئرز خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جبکہ پہلے ہی 75 فیصد شیئرز خریدنے کا معاہدہ مکمل ہو چکا ہے۔

عارف حبیب کے مطابق 75 فیصد شیئرز کی مد میں حکومت کو 10 ارب روپے اور بقایا 25 فیصد کی مد میں 45 ارب روپے وصول ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فوجی فرٹیلازر بھی کنسورشیم میں شامل ہوگیا ہے اور جہازوں کی تعداد پہلے مرحلے میں 38 جبکہ دوسرے مرحلے میں 64 تک لے جانے کا ارادہ ہے۔

چیئرمین نے مزید کہا کہ قومی ائیر لائن پر 190 ارب روپے واجب الادا ہیں اور اس کے اثاثے 180 ارب روپے کے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس ائیر لائن کو دوبارہ عظیم بنانے کے لیے بھرپور محنت کی جائے گی، جس سے پاکستان کی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔