اکتوبر 28, 2026

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیر صدارت ریسکیو 1122 کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

منڈی بہاء الدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیر صدارت ریسکیو 1122 ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر عمران خان نے ریسکیو 1122 کی مجموعی کارکردگی، دستیاب وسائل، ایمرجنسی ریسپانس ٹائم اور ریسکیو آپریشنز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں ریسکیو آپریشنز،فائر فائٹنگ، میڈیکل ایمرجنسیز، حادثات میں بروقت امداد اور عوامی آگاہی پروگرامز پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122 کی خدمات کو سراہا اور آئندہ بھی اسی جزبے اور ہمت سے عوام الناس کی خدمت کرنے کی ہدایت کی۔