افغانستان کے اسپنر راشد خان نے سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن کے ساتھ گفتگو میں اپنی ذاتی سکیورٹی سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔
راشد خان نے بتایا کہ وہ کابل کی سڑکوں پر عام لوگوں کی طرح آزادانہ طور پر نہیں گھوم سکتے اور اپنی حفاظت کے لیے بلٹ پروف گاڑی استعمال کرتے ہیں۔
Rashid Khan Uses A Bulletproof Car When Visiting Afghanistan! 😮 pic.twitter.com/53BZkyWunp
— The Switch | Kevin Pietersen (@kptheswitch) December 22, 2025
کیون پیٹرسن نے سوال کیا کہ کیا وہ کابل کی گلیوں میں آزادانہ طور پر گھوم سکتے ہیں، جس پر راشد خان نے واضح طور پر کہا کہ وہ افغانستان میں اپنی حفاظت کے لیے ہمیشہ بلٹ پروف گاڑی کا استعمال کرتے ہیں۔
راشد خان کے اندازِ گفتگو سے ظاہر ہوا کہ وہ اس حفاظتی صورتحال کو معمول کا حصہ سمجھتے ہیں، جس پر کیون پیٹرسن بھی حیران رہ گئے۔




