بھارتی کرکٹ کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے سابق لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ویرات کوہلی اب لسٹ اے کرکٹ (ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ون ڈے) میں سب سے تیز ترین 16 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
یہ کارنامہ انہوں نے بدھ کو وجے ہزارے ٹرافی میں دہلی کی نمائندگی کرتے ہوئے آندھرا پردیش کے خلاف میچ میں انجام دیا، جس میں انہوں نے شاندار سنچری اسکور کی۔ کوہلی نے 131 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے اپنی 330ویں لسٹ اے اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا۔
Virat Kohli (330 innings) beats Sachin Tendulkar (391 innings) to become the fastest to 16,000 runs in men's List A cricket ⚡
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 24, 2025
In men's List A cricket, he is now the fastest to:
◾ 10k
◾ 11k
◾ 12k
◾ 13k
◾ 14k
◾ 15k
◾ 𝟏𝟔𝐤 pic.twitter.com/2UfJ278d3P
اس سے قبل یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا، جنہوں نے 16 ہزار رنز 391 اننگز میں مکمل کیے تھے۔ ویرات کوہلی کی شاندار اننگز کی بدولت دہلی نے 299 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کر لیا۔





