کھاریاں(ایم عمر) ڈپٹی کمشنر نورالعین کی زیر صدارت ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کرسمس 2025 کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پولیس، میونسپل کمیٹی، ضلعی انتظامیہ، کرسچن کمیونٹی کے نمائندگان اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے کرسمس کے موقع پر امن و امان، بین المذاہب ہم آہنگی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام گرجا گھروں کی مناسب روشنی، صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی کے موثر انتظامات کیے جائیں، جبکہ کرسمس بازار میں صفائی اور دیگر سہولیات کی باقاعدہ نگرانی کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کرسچن کمیونٹی کے نمائندگان کے مسائل سنے اور انہیں موقع پر ہی متعلقہ افسران کو حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔





