جون 14, 2026

ڈنگہ: تحریکِ منہاجُ القرآن کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن 24 دسمبر کو جامع مسجد منہاج القرآن، حافظ سنٹر میں منعقد ہوگا

ڈنگہ: تحریکِ منہاجُ القرآن کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں خصوصی آمد اور خطاب علامہ رانا محمد ادریس قادری (ناظم اعلیٰ تحریک منہاجُ القرآن، سنٹرل پنجاب) کریں گے۔

یہ کنونشن اتوار، 24 دسمبر 2025 کو نمازِ مغرب کے بعد جامع مسجد منہاج القرآن، حافظ سنٹر ڈنگہ میں منعقد ہوگا۔ تمام یونین کونسلز کے رفقاء، کارکنان اور ذمہ داران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ تنظیمی استحکام، فکری رہنمائی اور تجدیدِ عہد کے لیے اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔