جون 14, 2026

چیئرمین بلال منشاء بٹ کی زیر قیادت وفد کی سلیم خلجی کی رہائشگاہ آمد، نئی زمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی

لالہ موسیٰ (پ ر)میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم لالہ موسیٰ کے وفد نے چیئرمین بلال منشاء بٹ کی قیادت میں انصاف پریس کلب گجرات کے نومنتخب چیئرمین شہزادہ سلیم خلجی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ وفد نے شہزادہ سلیم خلجی کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے،ملاقات کے دوران میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وفد میں چیئرمین بلال منشاء بٹ کے ہمراہ حاجی ندیم بٹ، یامین بٹ اور میاں عنصر پگانوالہ شامل تھے ،اس موقع پر انصاف پریس کلب گجرات کے بانی و سرپرستِ اعلیٰ راجہ محبوب اختر، صدر مرزا محمد عابد، سینئر نائب صدر حافظ ساجد محمود، جنرل سیکرٹری راجہ فیاض علی، جوائنٹ سیکرٹری راجہ نادر منظور، سیکرٹری فنانس طاہر جنید خلجی، چیئرمین مجلسِ عاملہ راجہ زاہد اقبال سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے،شرکاء نے نومنتخب چیئرمین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور صحافتی برادری کے باہمی تعاون اور مثبت کردار پر زور دیا۔